بھارت انٹرنیٹ بندش میں بدترین ممالک میں سرِ فہرست

بھارت انٹرنیٹ بندش میں بدترین ممالک میں سرِ فہرست

عالمی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ایکسز ناؤ کی رپورٹ میں بھارت کو بدترین انٹرنیٹ بندش کرنے والے ممالک میں پہلی پوزیشن دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2025ء میں بھارت میں 65 مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کیا گیا، جو کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے زیادہ ہے۔سابقہ برسوں میں بھی بھارت نے زیادہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کیے، مثلاً 2018ء میں 134 اور 2019ء میں 121 بار۔12 ریاستوں اور علاقوں میں اندرونی خلفشار، تشدد اور تنازعات کے بہانے انٹرنیٹ بند کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اقدامات لوگوں کی آواز پر کنٹرول کے مترادف ہیں اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔یہ رپورٹ بھارت میں جمہوری آزادیوں اور آن لائن اظہار رائے پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔