پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی زیر صدارت تقریب پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت پاکستان اور ناروے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ معاہدہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر اور صاف توانائی کے لیے سنگ میل ہوگا،شراکت داری سے ملک کی کاربن مارکیٹ کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی