پاکپتن(خصوصی رپورٹ ) صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے گائوں 67 ڈی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکپتن میں جعلی دودھ بنانے والوں نے چھاپے کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ کیا، ملزمان نے اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر مرد و خواتین عملے پر تشدد کیا، جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے فوڈ اتھارٹی کی خواتین اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا، چھاپے کے دوران ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سرکاری کارروائی میں مداخلت کی، ڈی پی او جاوید چدھڑ نے واقع کا نوٹس لے لیا