غزہ(آئی این پی )غزہ سے علاج کے لیے مصر لے جائے گئے بچوں میں سے 4 لا پتہ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد قبل از وقت پیدا کئی بچوں کو بہتر علاج اور دیکھ بھال کے لیے 2023 میں مصر لے جایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے 10 بچے واپس اپنے خاندانوں کے پاس غزہ پہنچا دیے گئے ہیں، والدین اپنے بچھڑے بچوں سے ملے تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے تاہم خان یونس کے ناصر اسپتال کے ڈاکٹر احمد الفرا نے انکشاف کیا ہے کہ اسپتال پر حملے کے بعد علاج کے لیے مصر لے جائے گئے بچوں میں سے 4 اب بھی لا پتہ ہیں