بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور مبینہ اغوا، تشدد اور زندہ جلائے جانے کے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد، دوران علاج، 26 اگست کو پی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ میں دم توڑ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق، منجیت کور کو 3 جولائی کو شراب کی دکان کے قریب ایک ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا، جہاں سے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر پنجاب کے ضلع روپ نگر کے مورِنڈا علاقے لے جایا گیا۔مبینہ طور پر، وہاں ان پر تشدد کیا گیا، شہتوت کے درخت سے باندھ کر آگ لگائی گئی، اور ایک دوست کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔بعد میں، منجیت کور کو اسپتال منتقل کیا گیا اور کچھ دیر ہوش میں آنے پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں بتایا، مگر حالت بگڑنے کے بعد وہ 26 اگست کو چل بسی۔پولیس نے اغوا، قتل اور مجرمانہ ذمہ داری کے مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان شُبھی اور پِنڈا کی تلاش شروع کر دی ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔