دوران ڈکیتی 2مشتبہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدودو میں ببر کھائی مستووال روڈ پرمبینہ ڈکیتی کے دوران 2مشتبہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، دونوں کوشہریوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں مبینہ ملزموں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا، جبکہ ان کے ممکنہ ساتھیوں اور واردات میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مبینہ ڈاکو ئوں کے پکڑے جانے کی اطلاع پر موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔