سعد نے خلاف ورزی پر جنید کی گاڑی روکی تو وہ مشتعل ہوگیا، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی روکنے پر شہری نے ٹریفک اسسٹنٹ پر حملہ کردیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ سعد نے خلاف ورزی پر جنید کی گاڑی روکی تو وہ مشتعل ہوگیا۔ملزم نے سعد سے تلخ کلامی کے بعد اس پر دھاوا بول دیا اور تشدد کیا۔ٹریفک پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم جنید کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے کر اسے تھانہ سول لائنز منتقل دیا جہاں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔