غازی آباد،چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ )چیچہ وطنی میں بزرگ شہری پر بااثر افراد کے تشدد کی خبر پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا نوٹس ،ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ڈی پی او ساہیوال نے ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی کو تفتیش میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق پورا کرنے کا حکم دیدیا۔