شہریوں پر ایک اور حملہ‘ ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے کلو مہنگی

11.8 کلو گرام ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر51.17 روپے مہنگا ہوگیا:اوگرا کا نوٹیفیکشن جاری
کراچی(آن لائن)اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کردی ،فی کلو ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے مہنگی کردی گئی  اورفی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے مقررکی گئی ہے جس سے 11.8 کلو گرام ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 51.17 روپے مہنگا ہوگیا۔اوگرا نے ماہ ستمبر کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔11.8 کلو گرام ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 51.17 روپے مہنگا ہوگیا ۔11.80 کلو گرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر بڑھ کر 3052 روپے مقررکیا گیا ہے