ایل پی جی 78 روپے 28 پیسے کلو مہنگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس  کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں گھریلو استعمال کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 923 روپے 71 پیسے اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔