لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز کی زیر نگرانی شو آف ویپن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ویمن ریس کورس پولیس نے سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم راحت کو چوبرجی چوک کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر حکومتی احکامات کے مطابق مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔