حجرہ شاہ مقیم،چورستہ میاں خاں (خصوصی رپورٹ)حجرہ شاہ مقیم میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار ہوگیا۔سٹی پولیس کوایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ شہری حمزہ سے ڈاکوو ں نے نقدی رقم اور اسکی موٹر سائیکل چھین لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر ارسلان اعظم نے نفری کے ہمراہ ڈاکوو ں کا تعاقب کیا تو ڈاکوو ں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکو کی شناخت سمیع اللہ عرف کاکا کے نام سے ہوئی جو پندرہ سنگین وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ہے۔