پٹرول کی قیمت برقرار، شہریوں نے فیصلے کو عوام پر ظلم قرار دیا

پٹرول کی قیمت برقرار، شہریوں نے فیصلے کو عوام پر ظلم قرار دیا

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اس لیے پٹرول کی قیمت کم نہ ہونا سراسر ناانصافی اور عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق:

ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 269 روپے 99 پیسے مقرر
مٹی کا تیل 1 روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر
لائٹ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رہنے سے مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جب کہ عام شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں بھی خاطر خواہ کمی کرے تاکہ مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف مل سکے۔