کراچی(آئی این پی )کراچی انڈسٹریل سائٹ ایریا کے 19 صنعتی اداروں نے صنعتی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ نیپرا میں درخواست گزاروں کی شکایت پر کیا فیصلہ ہوا؟۔درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر راجا نوید نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے شکایت پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور درخواست زیر التوا ہے۔ ان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سفروں انجینئرنگ فیڈر پر روزانہ 10 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بند کی جارہی ہے