مسلح افراد کا بھائی بہن پر تشدد

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں رتیگی میں پرانی رنجش پر مسلح افراد نے اللہ دتہ اور اس کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان اصغر علی، امر علی و دیگر ساتھیوں نے انہیں تھپڑوں اور لاتوں سے مارا، خاتون کے کپڑے پھاڑ د یئے اور موبائل فون چھین کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔