خواتین پر تشدد، لاہور کا پہلا نمبر

 22ہزار 176سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے،12تھانوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں صوبائی دارالحکومت لاہور نے تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا۔لاہور کے 12تھانوں میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، لاہور میں 22ہزار 176سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گھریلو تشدد کی شکایات کا رواں سال کا ریکارڈ مرتب کر تے ہوئے تجزیاتی رپورٹ تیار کی گئی۔لاہور کے 3تھانے گھریلوتشدد کے واقعات میں پنجاب بھر میں سرفہرست ہیں ،نشترکالونی میں گھریلو تشدد کے 2600 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے،فیکٹری ایریا 2450سے زائد کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،کاہنہ میں گھریلو تشدد کے 2070سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔تینوں تھانوں میں گھریلو تشدد کے حوالے سے آگاہی ،شعور ناگزیر قرار دے دیا گیا۔