ثناء جاوید نے جعلی تصدیق شدہ فیس بُک پیج سے خبردار کردیا

ثناء جاوید نے جعلی تصدیق شدہ فیس بُک پیج سے خبردار کردیا

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے نام سے منسوب ایک تصدیق شدہ فیس بُک پیج جعلی ہے، جو ان کی شناخت اور تصاویر استعمال کر رہا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر ثناء جاوید نے اس مبینہ آفیشل اور تصدیق شدہ فیس بُک پیج کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور واضح کیا کہ یہ اکاؤنٹ ان کا نہیں ہے۔

 جعلی پیج کی تفصیل
یہ جعلی پیج ان کے نام اور تصویر کے ساتھ فیس بُک پر موجود ہے، جہاں فالوورز کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ تعداد ثناء جاوید کے اصل آفیشل پیج سے زیادہ ہے، جس پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

 اداکارہ کا ردعمل
ثناء جاوید نے اپنی اسٹوری میں لکھا:"الرٹ! یہ ایک جعلی پیج ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کی تصدیق کیسے ہوئی۔"انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس اکاؤنٹ سے کسی بھی بیان یا مواد کو شیئر نہ کریں۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اس فراڈ پیج کو رپورٹ کر دیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس کے خلاف مناسب کارروائی ہوگی۔