دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمسساز نے دعویٰ کردیا

دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمسساز نے دعویٰ کردیا

بھارت میں فلمی دنیا میں ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے جہاں فلمساز سنتوش کمار نے رنویر سنگھ کی ایکشن تھرلر ’دھُرندھر: دی ریونج‘ پر اپنی اسکرپٹ چوری ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

 سنتوش کمار کا دعویٰ ہے کہ اس فلم کی بنیادی کہانی ان کی 2023 میں لکھی گئی اسکرپٹ ’ڈی صاحب‘ سے لی گئی ہے، جس میں ایک نوجوان کا خاندان پر حملے کے بعد انتقام اور جاسوسی کی کہانی بیان کی گئی تھی۔سنتوش کے مطابق، فلم میں ان کی اسکرپٹ کے اہم عناصر اور مرکزی خیال کو استعمال کیا گیا، جبکہ سیاسی پروپیگنڈا شامل کر کے کہانی کو تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی اسکرپٹ کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز جیسے سونی پکچرز، زی اسٹوڈیوز، ٹی-سیریز اور دھرمہ پروڈکشنز کو پیش کی تھی، تاکہ حقوق محفوظ رہیں۔

دوسری جانب، آدیتیہ دھر کی ٹیم نے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ’دھُرندھر‘ ایک اصل آئیڈیا ہے جسے ادتیہ دھر نے خود لکھا اور ستمبر 2023 میں رجسٹر کروایا۔ فلم ٹیم کا کہنا ہے کہ سنتوش کے الزامات بے بنیاد، غلط اور ناقابل قبول ہیں۔یہ تنازعہ اب عدالتوں تک جانے کا امکان رکھتا ہے کیونکہ دونوں طرف سے دعوے اور رجسٹریشن کی تاریخیں مختلف ہیں، اور فلمی دنیا میں اس سے قانونی اور تخلیقی حقوق کے حوالے سے دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔