لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر کی فضا آلودہ رہی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق:
اگلے 24 گھنٹوں میں لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سندھ میں بھارتی گجرات سے آنے والا کم دباؤ بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں تیز بارش سے کئی علاقے زیرآب آ گئے۔ 33 ملی میٹر بارش سب سے زیادہ ایئرپورٹ کے اطراف میں ریکارڈ ہوئی۔ مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام رہا، جبکہ ایمبولینسوں کو بھی مشکلات پیش آئیں۔