منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں،امید ہے تمام فریقین مذاکرات میں شامل ہوں گے:یورپی رہنما
برسلز(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے حوالے سے مجوزہ بیس نکاتی امن پلان کو یورپی ممالک اور متعدد عالمی سربراہان کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا ہے۔اس منصوبے میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، جبری بے دخلی کی روک تھام اور دو ریاستی حل کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام جیسے نکات شامل ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور جوزپ بوریل نے کہا کہ "یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑے طاقتور ملک نے نہ صرف جنگ بندی بلکہ غزہ کی تعمیر نو اور انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے واضح خاکہ دیا ہے۔ ہم اس منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین تعمیری مذاکرات میں شامل ہوں گے