پیپلز پارٹی کا اپنے تحفظات وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں حکومتی جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ   جاری،  پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلی پنجاب اور وزرا کے پیپلز پارٹی پر تنقید اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔