36لاکھ سے زائد والدین کا بچیوں کوانسداد سروائیکل کینسرویکسین لگوانے سے انکار

 پنجاب میں25لاکھ 61 ہزار 346 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا‘ سندھ میں 8 لاکھ 54 ہزار 150 کیس سامنے آئے
 آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 56 ہزار 868  اوراسلام آباد میں 68 ہزار 768 والدین نے بچیوں کو ویکسین نہیں لگوائی:رپورٹ
 اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد سروائیکل کینسر مہم  کے دوران 36 لاکھ سے زائد والدین کی جانب سے ویکسین سے انکار کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق انسداد ایچ پی وی (سروائیکل کینسر)  ویکسینیشن مہم کے دوران والدین کی جانب سے ویکسین لگوانے سے انکار کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ملک بھر میں مجموعی طور پر 36 لاکھ 41 ہزار 132 والدین نے اپنی بچیوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے جہاں 25 لاکھ 61 ہزار 346 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا۔اس کے علاوہ سندھ میں 8 لاکھ 54 ہزار 150 کیسز سامنے آئے، آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 56 ہزار 868 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 768 والدین نے بچیوں کو ویکسین نہیں لگوائی۔ذرائع نے بتایا کہ مہم کا ہدف ایک کروڑ 17 لاکھ 29 ہزار 787 بچیوں کی ویکسینیشن تھا تاہم اب تک 77 لاکھ سے زائد بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔