مودی سرکار کی بدترین غفلت:36لاکھ سے زائد بھارتی سیلاب سے متاثر

شمال مشرقی بھارت میںلاکھوں افرادبے گھر، ریلیف کیمپوں میں منتقل،ریسکیو کی بروقت کارروائی کافقدان
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی غفلت کے نتیجے میں 36لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار آسام سمیت شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، جس کے نتیجے میں شمال مشرقی بھارت میں سیلاب متاثرین کی تعداد 36لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ لاکھوں افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔آسام کے 19اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے موثر امدادی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے فقدان نے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔