کرپشن واختیارات سے تجاوز پر انچارج پیرا فورس معطل

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)کرپشن واختیارات سے تجاوز پر انچارج پیرا فورس تحصیل دیپالپور ملک اسلم کھوکھر کو معطل کردیا گیا۔ تاجر برادری نے اندراج مقدمہ کا مطالبہ کردیا۔ اسلم کھوکھر نے کافی عرصہ سے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شیر گڑھ ،حجرہ ،راجوال ،سمیت تحصیل بھر میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا تھا ،دکانداروں کو ہراساں کر کے انکی تذلیل کیساتھ ان سے جرمانے کا نام لیکر نقد رقم وصول کرنا اور نہ ہی اسکی رسید دینا یا آن لائن ادائیگی بھی نہ کرنا معمول تھا۔متعلقہ حکام نے نوٹس لیکر باقاعدہ خفیہ ایجنسیز سے الزامات کی تصدیق کروائی تو تمام خبریں درست ثابت ہوئیں ،جس پر محمد اسلم کھوکھر کو معطل کر کے انکوائری لگادی گئی۔