اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قیمتوں میں کمی کر دی۔رپورٹ کے مطابق اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر ہوگئی۔