اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی کے باعث ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سنگ جانی گی حدود میں واقع گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقتول طویل عرصے سے روپوش تھا اور اس کے قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، مقتول کی بیوی کے والد اور بھائیوں نے اس کا قتل کیا۔پولیس نے مقتول کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔