بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے، شاہ رخ خان اور سلمان خان، جو کبھی قریبی دوست رہے تو کبھی حریف، صرف اپنی فلمی کاسٹ کی وجہ سے ایک جیسے نہیں، بلکہ ان کے اصل نام بھی مماثل ہیں۔
1995 کی بلاک بسٹر فلم کرن ارجن میں بھائیوں کا کردار نبھانے والی اس جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ کبھی شاہ رخ نے سلمان کی فلم میں مختصر کردار ادا کیا تو کبھی سلمان خان شاہ رخ کی فلم میں جلوہ گر ہوئے۔مگر ان کے تعلقات ہمیشہ یکساں نہیں رہے۔ ان کے درمیان کئی بار تلخیاں پیدا ہوئیں اور عوامی جھگڑے بھی سامنے آئے، تاہم 2013 میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں دونوں نے 5 سالہ ناراضگی ختم کر کے صلح کر لی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کا پیدائشی سال ہی نہیں، بلکہ اصل نام بھی ایک جیسا ہے۔
شاہ رخ خان نے مختلف انٹرویوز میں بتایا کہ پیدائش کے وقت ان کا نام عبدالرشید خان تھا، جبکہ ان کی نانی ان کا نام عبدالرحمٰن رکھنا چاہتی تھیں، تاہم بعد میں ان کے والد نے اسکول میں ان کا نام شاہ رخ خان لکھوا دیا۔دوسری طرف، سلمان خان کا مکمل نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے، جو ان کے دادا کے نام پر رکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں سلمان خان کے نام کو اپنایا۔یہ مماثلت بالی ووڈ کے ان دو بڑے خانز کی کہانی کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہے!