اوکاڑہ:کم عمر بچی کوہراساں کرنیوالے 2ملزم گرفتار

گن پوائنٹ پر ہراسگی کا مرکزی ملزم عبدالرحمن فرار کی کوشش میں زخمی  
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے سیٹھ کالونی میں کم عمر بچی کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے کے مقدمہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالرحمن اور اس کے ساتھی حسنین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عبدالرحمن نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر طبی امداد فراہم کی جبکہ اس کے ساتھی ملزم حسنین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان عرفان سندھو کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے واقعہ کے چند ہی گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن رائے خضر نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری ہے اور ایسے ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔