لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے تین الگ الگ واقعات پیش آئیجہاں ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاریسکیو ترجمان کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ نوا کوٹ کے قریب سٹی بس ٹرمینل کے پاس واقع کپڑے بنانے والے کارخانے میں پیش آیا، جہاں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ بعد ازاں فائر کنٹرول ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔دوسرا واقعہ رنگ محل چوک میں واقع بوبی پلازہ کی پانچویں منزل پر پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری فائر فائٹنگ شروع کی اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا ریسکیو کے مطابق بروقت کارروائی سے پلازہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک جاری رہاتیسرا واقعہ بیدیاں روڈ پر واقع ایوسینا ہسپتال کی بیسمنٹ میں پیش آیا، جہاں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔ریسکیو حکام کے مطابق تینوں واقعات میں فائر فائٹرز نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھاجبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔