لاہور(کرائم رپورٹر)نیوانارکلی مچھلی مارکیٹ میں گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیاریسکیو حکام کے مطابق مچھلی مارکیٹ اردو بازار میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاسلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔