صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کر دیئے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فنانس بل کی منظوری کے بعد صدر کی توثیق کے آئینی تقاضا کو پورا کرنے کے کئے بل ایوان صدر بھیجا تھا۔اپوزیشن کی 78 ترامیم کو ایوان نے مسترد کیا تھا، صدر کی منظوری کے بعد فنانس بل 26-2025 یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔