اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 جولائی ( جمعرات کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلی قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے