ملتان میں سال 2026 کا آغاز خوشیوں اور مسرت کے ساتھ ہوا، جہاں فاطمہ جناح ویمن ہسپتال میں نئے سال کے پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔
حضوری باغ روڈ کے رہائشی محمد یوسف کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی، جس کا نام نور فاطمہ رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سال 2026 میں پیدا ہونے والی پہلی ننھی پری مکمل طور پر صحت مند ہے۔بچی کے والد محمد یوسف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی آمد پر ان کی خوشیاں دگنی ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری فیملی نور فاطمہ کی پیدائش پر بے حد خوش اور شکر گزار ہے۔یہ ننھی مہمان سال 2026 کے آغاز کی ایک خوبصورت یاد بن گئی ہے، جس نے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے عملے کو بھی خوشی سے بھر دیا۔