آذربائیجان کی پرواز سے آف لوڈ شہری کا کیس عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) آذربائیجان کی  پروازسے آف لوڈ ہونے والے شہری کا کیس عدالت پہنچ گیا  ،  اسلا م آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری احتشام الحق کی درخواست نمٹاتے ہوئے قانونی کارروائی کے لئے  معاملہ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دیا کہ ڈی جی اس درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کر کے رپورٹ پیش کر دیں۔تحریری حکمنامہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق انھیں آذربائیجان جانے والی فلائٹ سے زبردستی آف لوڈ کیا گیا، جس پر درخواست گزار نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے