12بجتے ہی منچلے سڑکوں پر آگئے ،پولیس کے ناکے ، کریک ڈائون کے باوجود ہوائی فائرنگ آتش بازی ون ویلنگ ریسنگ بھی کرتے رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 12بجتے ہی منچلے سڑکوں پر آگئے پولیس نے سخت کریک ڈائون کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ آتش بازی ون ویلنگ ریسنگ اور ہلڑ بازی کرنے والیدرجنوں کو گرفتار کرلیا گیا دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ کے موقع پرہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق نیوائیر پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے تھے ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کے تدارک کیلئے مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے تھے ڈولفن اسکواڈ، پی آر یواور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں پٹرولنگ پر مامور رہے۔ سی سی پی او لاہور نے ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس اور منشیات و شراب کی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔