لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جان لیوا ون ویلنگ اور ہلڑبازی میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ ایل او ایس روڈ سے ان ویلر بلاج اور شہریار کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمان کینال روڈ کی مرکزی شاہراہ پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ون ویلنگ کرتے، خطرناک کرتب دکھاتے اور ان کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے، جس سے نہ صرف ان کی اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ جاتی تھیں۔ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ شہر میں ون ویلنگ اور ہلڑبازی کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔