نا معلوم افراد نے 5 سالہ بچے کو قتل کر دیا

علی شیر گھر کے سامنے چار دیواری میں پڑا تھا،چھاتی پر فائر نگ کا نشان 
ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(خصوصی رپورٹ )نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے5سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ موضع ستراہ کی رہائشی سونیا گھر میں موجود نہ تھی ، لوٹی تواس کا بیٹا علی شیر گھرمیں موجودنہ تھا ،تلاش شروع کی تو اس کا خاوند ابراہیم بیٹے کو گود میں اٹھا کر گھرلیآیا جس نے بتایاکہ وہ گھرکے سامنے چا ر دیواری میں پڑاہواتھاجس کو نامعلوم افراد نے چھاتی میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا ، پولیس نے مقتول کی والدہ کی در خواست پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔