کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری مہم کے زائد پیسے لئے
شہری کمپنی کی طرف سے دئیے گئے نوٹسز پر رقم ادا نہ کریں:پی ایچ اے کا انتباہ
لاہور (خصوصی رپورٹ )پی ایچ اے کی اشتہاری مہم کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کی طرف سے خلاف ورزیاں کرنے پر معاہدہ وقت سے پہلے منسوخ کر دیا گیا۔ معاہدے کی9 شقوں کی خلاف ورزی پر معاہدہ منسوخ کیا گیا۔کمپنی نے لاہور کے باسیوں سے اشتہاری مہم کے زائد پیسے بھی وصول کئے۔ کمپنی اور پی ایچ اے کے درمیان معاہدہ جون 2025 میں زائد المیعاد ہونا تھا۔پی ایچ اے نے معاہدہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔کمپنی نے معاہدے کے برخلاف اشتہاری مہم کے ریٹ لگائے،20 کروڑ روپے کی غیر قانونی وصولیاں کیں۔ کمپنی نے پبلسٹی بورڈ زسے بھی وصولیاں کیں جو ان کے معاہدے میں بھی نہ تھا۔ کمپنی نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے فیسیں وصول کیں،کمپنی کا اشتہاری فیس وصولی کے دوران لوگوں سے رویہ سخت اور لڑاکا رہا،اشتہاری بورڈز سے رقم وصولی اور ڈیٹا بھی پی ایچ اے کو فراہم نہیں کیا گیا۔ بارہا وارننگ کے باوجود کمپنی کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔معاہدہ منسوخی کے بعد پی ایچ اے نے انتباہ جاری کیا کہ شہری کمپنی کی طرف سے دئیے گئے نوٹسز پر رقم ادا نہ کریں۔