ایل ڈی اے، محکمہ صحت، محکمہ ایکسائز کی بغیر منظوری اشتہاری مہم جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ) پی ایچ اے انتظامیہ سرکاری اداروں سے اشتہاری مہم کی مد میں فیسیں لینے میں ناکام ہے، دسمبر 2022 میں سرکاری اداروں کی مفت اشتہاری مہم کرتے ہوئے اشتہاری مہم چلانے کے لیے فیس مقرر کی گئی، پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سپانسر اور نان سپانسر اشتہاری مہم کے لیے فیسیں مقرر کر دی گئیں، پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیسیں عائد کرنے کی منظوری دی اور شہر کی سڑکوں کی کیٹگری کے حوالے سے بھی فیسیں وضع کر دی گئیں مگر پی ایچ اے انتظامیہ تاحال سرکاری اداروں سے فیسیں لینے میں ناکام ہے، حکومتی اداروں کی جانب سے پی ایچ اے کی منظوری کے بغیر اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے، ایل ڈی اے، محکمہ صحت، محکمہ ایکسائز کی جانب سے بغیر منظوری اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے، پی ایچ اے انتظامیہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں پر عمل نہ کرسکی، سرکاری سطح پر 50 سٹیمرز کی اشتہاری مہم چلانے پر کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، گزشتہ ایک سال میں پی ایچ اے انتظامیہ کسی بھی سرکاری ادارے سے فیس وصول نہ کی جاسکی۔