لندن(یواین پی)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ڈچ سرزمین سے درجنوں قدیم سکے دریافت ہوئے ہیں جن کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سکے رومی فوجیوں نے برطانیہ پر حملہ کرنے کے دوران چرائے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے نیدرلینڈز کے شہر یوٹریکٹ کے قریب علاقے میں 44 طلائی سکے دریافت کیے جن پر 40 عیسوی کے برطانوی سیلٹک بادشاہ کیونوبیلن کی تصویر کندہ تھی۔ڈچ نیشنل میوزیم آف اینٹیکیٹیز کے مطابق یہ سکے سطح زمین 30 سینٹی میٹر سے کم کی گہرائی میں پائے گئے۔