ایف بی آر نے دسمبر میں تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا

   اسلام آباد(آئی این پی )ایف بی آر نے گذشتہ ماہ دسمبر2024میں تار یخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے 30جنوری تک 800ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا جبکہ جنوری 2025میں 956ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ 40سے 50ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔