رمشا خان کی پرانی ویڈیو وائرل، کاسمیٹک تبدیلیوں پر بحث شروع

رمشا خان کی پرانی ویڈیو وائرل، کاسمیٹک تبدیلیوں پر بحث شروع

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رمشا خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ مختلف نظر آ رہی ہیں۔

یہ ویڈیو ایک ریئلٹی شو کی ہے، جس میں رمشا خان شو کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے حالیہ برسوں میں اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کئی کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں۔اس حوالے سے دبئی میں مقیم ماہر امراض جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے بھی رمشا خان کے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر اپنا تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پرانی ویڈیو کے مقابلے میں اداکارہ کے ہونٹ اب زیادہ ابھرے ہوئے اور واضح نظر آ رہے ہیں، اور گال کی ہڈیاں بھی زیادہ نمایاں دکھائی دیتی ہیں۔ڈاکٹر سمن ذیشان کے مطابق، یہ تبدیلیاں اکثر معمولی کاسمیٹک پروسیجرز کی مدد سے ممکن ہوتی ہیں، جن کے لیے بڑی اور پیچیدہ سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی۔