امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: وزیرِ اطلاعات

امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: وزیرِ اطلاعات

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے بعد، عالمی معروف جریدہ فوربز نے بھی مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے “ستھرا پنجاب” پروگرام نے چند ماہ کے اندر اندر عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے اور پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کرنے کا عمل جاری رکھا ہے، اور فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے 75 سال سے جاری مسائل کو صرف چند ماہ میں حل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام نے شہروں اور دیہات کے درمیان فرق کو ختم کیا ہے، جہاں پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقے تک محدود تھی، اب دیہاتوں میں بھی صفائی کے معیار وہی ہیں جو شہروں میں ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فوربز میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا اس ستھرا پنجاب پروگرام سے سیکھنا چاہتی ہے، اور اس کے اقدامات اور گورننس کے ماڈل کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔ اس طرح، مریم نواز کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور پنجاب میں صفائی اور گورننس کے معیار میں بہتری کی جانب اشارہ کیا جا رہا ہے۔