یوسف ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا،شعیب چادر رکشہ میں پھنسنے پر حادثہ کاشکار
الہ آباد ،تلونڈی(خصوصی رپورٹ )ٹریف کحادثات میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ کنگن پور میں ٹریکٹرٹرالی نے سڑک عبور کرتے یوسف نامی راہگیرکو زور دار ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ گہلن میں دربار شیخ علم دین کے قریب تیزرفتاررکشہ ڈرائیورملک شعیب اختر کی چادر اچانک رکشہ میں پھنسنے سے توازن بگڑ گیا اوررکشہ بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اورموقع پر ہی چل بسا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں قبضے میں لیکر پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں۔