غزہ، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ہٹ دھرمی، گھر مسمار،گرفتاریاں

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رفح شہر میں حملے کی, فلسطینی بچے شہید ہوئے تھے
غزہ،جدہ (آئی این پی )غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رفح شہر میں حملے کیے جبکہ اسرائیلی افواج نے خان یونس میں گھر مسمار کر نا شروع کردیا ہے ۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں سے خان یونس میں 2 فلسطینی بچے شہید ہوئے تھے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )نے 2 روز قبل دمشق کے دیہی علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔