ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک ،سموگ

لاہور(نیٹ نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کیمیدانی علاقوں میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ہے۔سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے