صوبے میں گورنر کی تبدیلی سے متعلق مجھے علم نہیں، پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل کریم کنڈی نے اپنی بطور گورنر خیبرپختون خوا تبدیلی کی خبروں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں گورنر کی تبدیلی سے متعلق مجھے علم نہیں، پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا ہی گورنر خیبر پختون خوا لگائے گا تو پھر اللّٰہ ہی حافظ ہے، گورنر کی تبدیلی سے متعلق پارٹی کا جو فیصلہ ہو گا قبول کروں گا