لاہور (خصوصی رپورٹ)غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،77املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیصل ٹاو ن، سمن آباد، کینال روڈ، پونچھ روڈ، مصطفی ٹاو ن اور اعظم گارڈن میں آپریشن کیا،غیرقانونی کمرشل استعمال پرفیصل ٹاو ن میں 15املاک سربمہر۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سمن آباد، کینال روڈ، پونچھ روڈپر 49املاک سیل۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاو ن اور اعظم گارڈن میں 13املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بیکری، سیلون، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، فارمیسی، گراسری سٹور،اسٹیٹ آفس، کلینک،فارمیسی، آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔