دہشت گردوں نے درابن میں شاہ عالم موڑ پولیس وین کو گولیوں کانشانہ بنایا
نفری دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کیلئے جارہی تھی:سی ٹی ڈی
ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس نفری دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔