چوروں نے دن دہاڑے صرف 4 منٹ میں میوزیم کا صفایا کر دیا

فرانس(نیٹ نیوز)پیرس میں دنیا کے مشہور اور تاریخی لوور میوزیم میں صرف 4 منٹ میں نایاب اور قیمتی نوادرات چوری کر لی گئیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقعہ دنیا کے مشہور اور تاریخی لوور میوزیم میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، جس میں چوروں نایاب اور قدیم نوادرات لے اڑا۔فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق چوروں نے صرف 4 منٹ میں پورے میوزیم کا صفایا کر دیا۔ وہ اس قلیل مدت میں فرانسیسی بادشاہت کے تاج وجواہرت اور نایاب زیورات سمیت نپولین بونا پارٹ ودیگر سے منسوب قیمتی نوادرات لے کر فرار ہو گئے۔ میوزیم میں مونا لیزا سمیت دنیا کے مشہور فن پارے رکھے ہوئے ہیں۔چوری کی اس واردات کے بعد تاریخی میوزیم کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ فرنسیسی حکام نے اس واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں میوزیم کے قریب سے نپولین کی اہلیہ کا ہیروں کا ہار اور زمرد سے مزین تاج میوزیم کے قریب سے ملا ہے۔ 19 ویں صدی کے اس قیمتی ہار اور تاج میں ایک ہزار سے زائد ہیرے جڑے ہوئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ تین یا چار افراد پر مشتمل چوروں کے گروہ نے یہ کارروائی کی ہے۔ یہ گروہ کرین کے ذریعہ میوزیم میں داخل ہوا۔ واردات کی تحقیقات جاری ہیں اور میوزیم سے چوری شدہ اشیا کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔